تازہ ترین

latest

معروف بھارتی اداکارہ فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار

اتوار، 7 فروری، 2021

/ من 93 نیوز ٹی وی


 بھارتی فلم و ٹی وی کی مشہور اداکارہ گیہانا واسستھ کو فحش فلمیں بنانے اور ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر نے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔


رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کے کرائم برانچ کے پراپرٹی سیل نے اداکارہ کو ممبئی کے پوش علاقے سے گرفتار کیا ہے۔


پولیس کے مطابق اداکارہ پر فحش فلمیں بنانے اور اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے۔


رپورٹس میں پولیس کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ نے 87 فحش ویڈیوز بناکر ایک پورٹل پر ڈالی ہیں جہاں انہیں دیکھنے کا معاوضہ دینا پڑتا ہے۔


اداکارہ کے علاوہ  دیگر5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جنہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


پولیس کے مطابق یہ فحش فلمیں بنانے والا ایک گروہ ہے جو 3 افراد کی جانب سے فحش فلموں میں کام کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے کی درخواست دینے کے بعد بے نقاب ہوا۔ 


اداکارہ گیہانا واسستھ نے کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے اور متعدد اشتہارات میں بھی نظر آئی ہیں۔


ان کی فلموں میں ’دال میں کچھ کالا ہے‘،’لکھنوی عشق‘ سمیت کئی شامل ہیں جبکہ وہ کئی ویب سیریز میں کام کرچکی ہیں جس میں ’گندی بات‘ بھی شامل ہے۔


کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید
© تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
تیارکردہ MFC Graphics 03007867218