تازہ ترین

latest

آرمی چیف کا کھاریاں گیریژن کا دورہ ، ملکی دفاع کیلئے جدت کو سراہا ، آئی ایس پی آر

پیر، 8 فروری، 2021

/ من 93 نیوز ٹی وی


 راولپنڈی (93 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کھاریاں گیریشن کا دورہ کیا ، آرمی چیف نے ملٹری پلینرز کی چیلنجز سے نمٹنے، ملکی دفاع کیلئے جدت کو سراہا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسران سے ملاقات میں ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور  افسران کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔سپہ سالار نے مادر وطن کو درپیش روایتی، غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کی استعداد کار کو بھی سراہا، آرمی چیف نے سپاہ کے بلند حوصلے، عزم کی برملا تعریف کی۔




آرمی چیف کی کھاریاں گیریژن آمد پر کمانڈر مرکزی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے خیرمقدم کیا۔

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید
© تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
تیارکردہ MFC Graphics 03007867218