تازہ ترین

latest

دس چک گجراں میںزمین عدالتی احکامات اور محکمہ ریونیو کے حکم پر خالی کرائی گئی احتجاج کرنیوالے

جمعرات، 25 فروری، 2021

/ من 93 نیوز ٹی وی
چنیوٹ 
 دس چک گجراں میںزمین عدالتی احکامات اور محکمہ ریونیو کے حکم پر خالی کرائی گئی احتجاج کرنیوالے خود قبضہ مافیا ہیں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار فضل کالرو اور مظہر گجر کی میڈیا سے گفتگو 
 
سابق صدرڈسٹرکٹ بار فضل حسین کالرو اور مظہر گجر ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دس گجراں کے رہائشی وزیرخان وغیرہ نے ہمارے خلاف احتجاج کرکے نہ صرف عوام کو گمراہ کیا ہے بلکہ ہماری عزت کو نیلام کرنے کی کوشش کی ہے جس کے لیے ہم عدالت کا رخ کریں گے ان کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات پر محکمہ مال کے پٹواری ، گرداور اس علاقے میں گئے اور پیمائش کی گئی جس کے بعد ورانٹ دخل بنے اور عدالتی احکامات پر ہی سرکاری راستہ بنایا گیا اب وزیر خان ہمارے رشتے دار پولیس ملازمین اور فوڈ ملازمین کے خلاف احتجاج کرکے بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کوئی درخت چوری نہیں کیا گیافضل کالرو کا کہنا تھا کہ ہم میڈیا کے سامنے احتجاج کرکے عوام کو گمراہ کرنے اور ہماری عزتوں کو اچھالنے والے وزیر خان اور اس کے رشتے داروں کے خلاف ہتک عزت کا دعوی کریں گے اور ان کے خلاف عدالتی کاروائی بھی کریں گے ان کا کہنا تھا کہ پولیس ملازم اور فوڈ ملازم سمیت ہمارے کسی بھی رشتہ دار نے کوئی قبضہ نہ کیا ہے
ڈسٹرکٹ رپورٹر ملک مقصودچنیوٹی 93 نیوز چنیوٹ

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید
© تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
تیارکردہ MFC Graphics 03007867218