تازہ ترین

latest

اگر کورونا ایس او پیز کے تحت حج ہوا تو ہم تیار ہیں: وزیر مذہبی امور

ہفتہ، 13 فروری، 2021

/ من 93 نیوز ٹی وی


 اوکاڑہ: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کہنا ہےکہ اگر کورونا ایس او پیز کے تحت حج ہوا تو ہم تیار ہیں۔


اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نور الحق قادری نے کہا کہ حج کے معاملے پر سعودی حکومت سے رابطے میں ہیں اور ان کی طرف سے انتظار کا کہا جارہا ہے، سعودی حکومت نے حج سے متعلق اب تک کسی حکومت کے ساتھ ایم او یو سائن نہیں کیا۔


انہوں نے کہا کہ حج کورونا ایس او پیزکے تحت ہوا تو تیار ہیں اور حجاج کرام کی ویکسی نیشن کریں گے۔


وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ہر معاملے کو سیاسی اور متنازع بناتے ہیں، مدارس سے متعلق فیصلہ 40 سال سے التوا کا شکار تھا، قواعد ضوابط پرپورا اترنے والے مدارس کو ڈگری مل جائے گی جب کہ فیصلہ مدارس اور حکومت کے حق میں ہے۔


نورالحق قادری نے مزید کہا کہ این آراو کے علاوہ ہر مفاہمت کے لیے تیار ہیں۔


ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مفتی نہ سرکاری خطاب ہےنہ سرکار دیتی ہے، عبد القوی مفتی کے عوامی اعزاز سے محروم ہو چکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید
© تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
تیارکردہ MFC Graphics 03007867218