تازہ ترین

latest

وزیر اعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہد کا ٹیلیفون رابطہ، علاقائی اور بین الاقوامی اُمور پر تبادلہ خیال

ہفتہ، 6 فروری، 2021

/ من 93 نیوز ٹی وی


 

 اسلام آباد (93 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلیفون پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین موجود قریبی برادرانہ تعلقات اور کثیر جہتی دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اُنہوں نے وبائی مرض کورونا، علاقائی اور بین الاقوامی اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم اور شیخ محمد بن زاید النہیان نے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور کثیر جہتی تنظیموں میں تعاون کے لئے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید
© تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
تیارکردہ MFC Graphics 03007867218