تازہ ترین

latest

ترقی پذیر ممالک سے پیسے غیرقانونی طور پر ترقی یافتہ ممالک منتقل ہوئے، وزیراعظم

جمعرات، 25 فروری، 2021

/ من 93 نیوز ٹی وی


 اسلام آباد (93 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے، ترقی پزیرممالک سے پیسےغیرقانونی طور پر ترقی یافتہ ممالک میں منتقل ہوئے۔


یو این کمیشن سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا، غیرمساویانہ تقسیم کا ازسر نو جائزہ لیا جائے۔ ملک کے اندر اور باہر مالیاتی لین دین کو قانونی بنایا جائے۔ مالیاتی شفافیت کے حوالے سے تجاویز پیش کرنا چاہتے ہیں۔


انہوں نے کہا، پاکستان رپورٹ سفارشات کی توثیق کرتا ہے، شفافیت کے برعکس اقدامات پر جرمانے کیے جائیں، سفارشات کے مطابق ترقی پذیرممالک پر مالیاتی بوجھ کم ہوگا۔


اُن کا کہنا تھا اقوام متحدہ کو ٹیکس اصلاحات اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے اقدامات کرناہوں گے، رقوم کی غیر قانونی ترسیل روکنے کیلئے اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید
© تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
تیارکردہ MFC Graphics 03007867218