تازہ ترین

latest

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کا آج سے آغاز، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاکرا ہوگا

جمعہ، 19 فروری، 2021

/ من 93 نیوز ٹی وی


 کراچی (93 نیوز) کرکٹ دیوانوں کا انتظار ختم ہوگیا، پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کا آج سے آغاز ہوگا۔ پہلے میچ میں رات آٹھ بجے دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں میں کئی بڑے نام شامل ہیں۔ باہمی مقابلوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی کنگز پر سبقت حاصل ہے۔


انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، آگیاوہ دن جس کا تھا کرکٹ دیوانوں کو بے چینی سے انتظار۔ اسٹیڈیم میں جاکر سیٹیاں اور تالیاں بجانے کا وقت آگیا۔


پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کا آج سے آغاز ہوگا۔ ملکی اور غیر ملکی اسٹارز پاکستانی میدانوں میں جگمگانے کو تیار ہیں۔


افتتاحی تقریب اور میچ کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔


ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں میں ہو گا بڑا مقابلہ ہوگا، دونوں ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ان ایکشن ہوں گی۔


میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی سجائی جائے گی جس میں شو بز اسٹارز اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گے،،افتتاحی تقریب کی ریکارڈنگ ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید
© تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
تیارکردہ MFC Graphics 03007867218