سوشل میڈیا پر آج کل تقریباً ہر چیز پر ہی میم بنالی جاتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ آگ کی طرح پھیل جاتی ہے جب کہ لاکھوں صارفین کی جانب سے اسے شیئر بھی کیا جاتا ہے۔
گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جو منفرد انداز میں کہتی ہے کہ 'یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے'۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہو گئی کہ صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کی طرح ویڈیوز بنانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
اس ویڈیو کی دیکھا دیکھی سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اور یوٹیوبرز کی جانب سے بھی ویڈیو بنائی گئی۔
کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں