تازہ ترین

latest

کورونا وائرس نے مزید 28 زندگیوں کا چراغ گل کر دیا

ہفتہ، 6 فروری، 2021

/ من 93 نیوز ٹی وی


 اسلام آباد (93 نیوز) کورونا وائرس نے مزید 28 زندگیوں کا چراغ گل کر دیا۔ ایک روز میں ایک ہزار 286 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 286 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 28 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 914 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 53 ہزار 128 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 50 ہزار 43 ، پنجاب میں 1 لاکھ 60 ہزار 162 ، کے پی کے میں 68 ہزار 180 ، بلوچستان میں 18 ہزار 849 ، اسلام آباد میں 41 ہزار 819 ، آزاد جموں و کشمیر میں 9 ہزار 160 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 915 مریض ہیں۔


این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 92 فیصد رہی۔ اب تک 5 لاکھ 8 ہزار 700 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔


ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار 514 ہے۔ سندھ میں 19 ہزار 225 ، پنجاب 9 ہزار 73 ، کے پی کے میں 2 ہزار 433 ، اسلام آباد 1 ہزار 267 ، گلگت بلتستان 19 ، بلوچستان 95 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 402 فعال کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 33 ہزار 319 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 81 لاکھ 55 ہزار 766 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید
© تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
تیارکردہ MFC Graphics 03007867218